Uncategorized

پاکستان میں تعلیم کی صورتحال پر سالانہ رپورٹ 2010ء جاری کر دی گئی

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) سائوتھ ایشیاء فورم فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ (ایس اے ایف ای ڈی) اور ادارہ تعلیم و آگہی (آئی ٹی اے) نے پاکستان میں تعلیم کی صورتحال کے بارے میں سالانہ مشترکہ رپورٹ 2010ء جاری کردی۔ رپورٹ میں ملک بھر میں 32 اضلاع کے 3 سے 16 سال تک عمر میں سکول جانیوالے بچوں کا سروے کیا گیا۔ سروے کے مطابق زیر جائزہ بچوں کی نصف سے زیادہ تعداد اردو میں ایک جملہ بھی پڑھنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔ رپورٹ کی تیاری میں نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ، یونیسکو، فائونڈیشن اوپن سوسائٹی انسٹیٹیوٹ اور سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن نے تعاون کیا۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button