مطابعت شاہ پاکستا ن ایگریکلچرریسرچ کونسل کے رکن منتخب

6 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

 

 

گلگت ( نمائندہ اوصاف ) ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان مطابعت شاہ کو تین سال کیلئے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کا باضابطہ رکن منتخب کر لیا گیا ۔ اس سلسلے میں ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان سے پاکستان ایگریکلچر کونسل کیلئے پہلی مرتبہ تقرر عمل میں لایا گیا ہے ۔ عوامی حلقوں نے پاکستان ایگریکلچر کونسل کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مطابعت شاہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کا بروئے کار لاتے ہوئے اس اہم ادارے میں خدمات سر انجام دینگے ۔

 

 

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

لکھاری کے بارے میں

پامیر ٹائمز

pamir.times@gmail.com

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔