گلگت بلتستان

مسلم لیگ ن کی طرف سے متاثرین میں امداد کی تقسیم

گلگت(اوصاف  )مسلم لیگ ن کے جگلوٹ گورو کے سیلاب متاثرہ خاندان کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے گرم بسترے فراہم کردئے ہیں ۔جمعہ کے روز مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے ممبر آرگنائزنگ کمیٹی حیات بیگ کی سربراہی میں حلقہ تین سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے رہنمائوں نے گرم بستروں پر مشتمل امدادی سامان جگلوٹ گورو پہنچایا اور سیلاب سے تباہ ہونے والے خاندانوں میں تقسیم کئے ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماء حیات بیگ نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کا سیلاب متاثرین کو امداد دینا سیاسی بنیاد ہر گز نہیں ہے بلکہ یہ امداد سیلاب متاثرین کے لئے مختص ہے ۔حیات بیگ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان کے کونے کونے میں سیلاب متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد پہنچادی ہے ۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائدمسلم لیگ میاں محمد نواز شریف نے سانحہ عطاآباد ہو یا پھر جولائی کے بدترین سیلاب کے نقصانات گلگت بلتستان کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا بلکہ عوامی خدمت کو اپنا مشن سمجھ کر گلگت بلتستان کے عوام کی مشکلات میں انکے شانہ بشانہ کھڑے رہے ۔مسلم لیگ ن کے رہنما ء حیات بیگ نے متاثرہ افراد سے خطاب میں کہا کہ ہم میاں نواز شریف سے رابطے میں رہنگے اور بھر پور کوشش کرینگے کہ وہ جگلوٹ گورو کے سیلاب سے بے گھر خاندانوں کے لئے رہائشی مکانات تعمیر کرکے دیں ۔کیونکہ اب تک حکومتی سطح پر ان بے گھر متاثرہ خاندانوں کو مسلسل نظر انداز کیا گیا ہے ۔لیکن مسلم لیگ کسی بھی صورت میں قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سرد موسم میں متاثرہ خاندانوں کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے گرم بستروں کا انتظام کرلیا ہے اس سے قبل خوراک کی صورت میں امداد بھی فراہم کی ہے اور آئندہ مستقل بحالی کے لئے اقدامات اٹھائنگے ۔امدادی سامان تقسیم کرنے کے بعد متاثرہ خاندانوں کے افراد نے مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی قیادت کی جانب سے تسلسل کیساتھ امداد فراہم کرنے کے اقدام کو ایک احسن اور غریب پرور فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ اب تک ماسوائے مسلم لیگ ن کے کسی بھی سیاسی جماعت نے اس علاقے کے متاثرین کو امداد نہیں دی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button