کھیل

گلگت بلتستان کی لڑکیاں سپورٹس ٹیلنٹ میں بہت آگے ہیں، مواقع کی کمی ہے۔ ڈیانا بیگ

گلگت(پ ر) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی فاسٹ بالر ڈیانا بیگ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی لڑکیو ں میں سپورٹس کے حوالے سے انتہائی ٹیلنٹ موجود ہیں لیکن حوصلہ افزائی اور سہولیات کی عد م موجودگی کی وجہ سے ان کی صلاحیتیں نمایاں نہیں ہو رہی ہیں۔  ریڈیو پاکستان گلگت کے پروگرام یاری سما میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ  قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے والی گلگت بلتستان کی پہلی اور واحد لڑکی ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان کی دوسری لڑکیاں بھی آہنی ٹیلنٹ کو سامنے لاتے ہوئے قومی سطح پر علاقے کا نام روشن کر سکتی ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہون نے کہا کہ علاقے کے مخصوص روایتی ماحول اور لڑکیوں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے لڑکیاں گھر سے باہر (آوٹ ڈور) کھیلوں میں حصہ نہیں لیتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے لڑکیوں کے کھیلنے کیلئے الگ گراؤنڈ اور نیٹ کی سہول فراہم ہونی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لئے گھر میں ہی ورزش کرنی چاہئے کیونکہ یہاں کی روایتی ماحول اور لڑکیوں کے لئے الگ گراؤنڈ  نہ ہونے کی وجہ سے نیٹ پرکٹس کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
دورہ بھارت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پہلا موقع تھا کہ بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لینے کا موقع ملا بھارت میں سیکورٹی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہم بھارتی عوام کا اچھا تعاؤن رہا ہم نے بھارت جا کر یہ پیغام دیا کہ پاکستانی ٹیم انڈیا میں جا کر کھیل سکتی ہے تو دوسرے ممالک کی ٹیمیں پاکستان میں آکر کھلیں ۔ریڈیو پاکستان کے لائیو پروگرام میں انہو ں نے گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں کے علاوہ اسلام آباد سے بھی سامین کے لائیو ٹیلی فون کالز سن کر سوالات کے جوابات دئیے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button