چترال

رحمت عزیز چترالی کو بچوں کے ادب کے فروع کےلیے سند امتیاز سے نوازا گیا

رپورٹ، سلیم الہی

اسلام آباد:  معروف لسانی ماہر، صحافی، ادیب اور کھوار شاعر رحمت عزیز چترالی کو بچوں کے لئے ادب کے فروع اور زبان و ادب  کے شعبے میں خدمات، تراجم، مادری زبانوں کے حقوق اور ادب سے متعلق ان کی شاندار خدمات پر انہیں سند امتیاز سے نوازا گیا۔

gulo bulbul titleتفصیلات کے مطابق دعوہ اکادمی، شعبہ بچوں کا ادب، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے بچوں کے ادب کے فروع کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کے دوران بچوں کے حقوق اور بچوں کے ادب کے فروع سے متعلق کھوار زبان کے شاعر، ادیب، صحافی اور محقق رحمت عزیز چترالی کو سند امتیاز دیا گیا۔ یہ ایوارڈ اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کے دوران رحمت عزیز چترالی کو دیا گیا۔ تقریب میں ادیبوں، شاعروں، صحافیوں اور دیگر اعلیٰ شخصیات سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں پاکستان میں بچوں کے حقوق اور بچوں کے ادب کے فروع اور بچوں کو ان کی مادری زبان میں تعلیم دینے متعلق رحمت عزیز چترالی نے حکومت پاکستان سے اپیل کی بچوں کو ان کی مادری زبان میں تعلیم دینے کےلیے پالیسی مرتب کی جائے۔

رحمت عزیز چترالی نے جہاں بچوں کے ادب کے لیے کام کیا ہے وہاں انہوں نے کھوار زبان و ادب کے فروع کے لیے نمایان خدمات انجام دی ہیں ان کی کتابیں گلدان رحمت، گلدستہء رحمت، گل افشانیات اقبال، کھوار قاعدہ، کھوار ڈکشنری، کھوار خوشخطی، کھوار کلیدی تختہ، کالاشہ حروف تہجی، کالاشہ قاعدہ، براھوی قاعدہ، چترالی گرامر، گلځوخ، گل و بلبل، کھوار ذخیرہء الفاظ، کھوار کلوسڈ کلاس ورڈز، چترالی اردو بول چال، اردو ذخیرہء الفاظ شامل ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button