گلگت بلتستان

نائیکوئی محلہ، گلگت کی خواتین کا بچوں سمیت پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

گلگت( مون شیرین) نہ پانی نہ بجلی، نائکوئی محلے کے مکینوں کے صبر کا پیمانہ لبریز۔ سینکڑوں خواتین محکمہ واسا کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔

منگل کے روز نائکوئی کے سینکڑوں خواتین اپنے بچوں سمت چیف سکرٹیری گلگت بلتستان کے آفس کے باہر اہنا احتجاج ریکارڈ کرنے پہنچ گئے مطاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر محکمہ واسا کے خلاف نعرے اور پانی کی فراہمی کے مطالبات درج تھے۔ مطاہرین احتجاج کر رہے تھے کہ ممبر قانون ساز اسمبلی دیدارعلی بھی موقع پر پہنچ گئے اور 5 رکنی خواتین کا وفد لے کے چیف سکرٹیری کے پاس گئے اور چیف سکرٹیری کو مسائل سے آگاہ کیا چیف سکرٹیری نے ڈی سی گلگت ارقم طاوق کو جمرات تک پانی کی فراہمی کو یقنی بنانے اور غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button