گلگت بلتستان

پولیس فورس کو شہید انسپکٹر عطااللہ پر فخر ہے: آئی جی عثمان ذکریا

گلگت۔(پ۔ر) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان کیپٹن(ر) عثمان زکریا نے شہید انسپکٹر عطا ء اللہ کے مزار پر سلامی دی اور مزار پر پھول چڑھائے۔ عثمان زکریا نے شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں آئی جی پی گلگت بلتستان تعزیت کیلئے شہید انسپکٹر عطاء اللہ کے گھر گئے اور شہید کے ورثاء اور رشتہ داروں سے ملے۔ جن میں شہید کے والد، شہید کے بھائی اے ائی جی (ر) حشمت اللہ، ڈپٹی سیکریٹری آصف اللہ شہید کے رشتہ دار میجرجنرل ہدایت اللہ، اے ائی جی (ر) شوکت رشید شامل ہیں۔عثمان زکریا شہید کے بیٹوں سے بھی ملے۔
اس موقع پر عثمان زکریا نے کہا کہ انسپکٹر عطاء اللہ کی شہادت پر نہ صرف مجھے بلکہ پوری فورس کو فخر ہے جنہوں نے فرض کے خاطر اپنے جان کا نذرانہ دے کر گلگت بلتستان پولیس کی روایات کو برقرار رکھا مجھے ایسے جوانوں اور آفیسروں پر ناز ہے جن کا عمل دیگر پوری فورس کیلئے مشعل راہ ہے۔ شہید کے ورثاء کیلئے شہداء پیکج کے تحت تمام مراعات ملے گی۔ شہید کے بیٹے کو بھی فورس میں بھرتی کیا جائے گا۔
عثمان زکریا نے کہا کہ واقع میں ملوث تمام ملزمان کی نشاندہی ہو چکی ہے جن سے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ جگہوں پر اشتہاریوں اور مجرموں کے خلاف آپریشن جاری و ساری رہے گا۔ ملک بھر میں دہشت گردی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا بد قسمتی سے دہشت گردی میں ہمارے اپنے لوگ استعمال ہور ہے ہیں۔ پولیس آفیسر اور جوان کی شہادت کے بعد فورس کا حوصلہ پست نہیں ہوا بلکہ میری فورس کا مورال بلند ہوا ہے۔ ائی جی پی گلگت بلتستان کے ہمراہ آرمی، گلگت بلتستان پولیس، جی بی سکاوٹس ایف سی، پاکستان رینجرز  اور مقامی انتظامیہ کے آفیسران بھی موجود تھے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button