گلگت بلتستان

ہسپتالوں میں فیس وصولی حکومتی غنڈہ گردی ہے: راجا جہانزیب

معراج علی عباسی 
یاسین: مسلم لیگ ن ضلع غذر کے سینئر رہنماء و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے قومی خزانہ خالی کرنے کے بعد عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا شروع کردیا ہے ۔ ہسپتالوں میں غریب مریضوں سے فیس کی وصولی غنڈہ گردی ہے جس کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ گلگت بلتستان کے بجٹ کا 90 فیصد صوبائی حکومت کے کرپشن کی نذر ہوتا رہا ہے ۔ غریب عوام سے فیسوں کی مد میں رقوم بٹور کر حکمرانوں کی عیاشی کا سامان پیدا کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جاسکتی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہم نے صوبائی حکومت کی جانب سے ہسپتالوں میں فیس لینے کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں گے اس سلسلے میں صوبائی کابینہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دو ہفتوں کے اندر اپنا ظالمانہ نوٹفیکیشن واپس لے لیں بصورت دیگر یاسین اور غذ ر کے عوام ایک بار پھر صوبائی حکومت کے خلاف بھر پور تحریک کا اعلان کریں گے اور عوام حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کے لئے تیار ہوجائیں ۔ 20 مارچ سے پورے ضلع میں منظم احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگا ۔اور یاسین غذر سے شروع ہونیو الی تحریک صوبائی حکومت کے خاتمہ تک جاری رہیگی انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد صوبائی پیکج کو تسلیم نہیں کرتے ہیں جب تک اس خطہ کو آئینی طور پر پاکستان کا حصہ نہیں بنایا جاتا تب تک ایسے پیکج محض ڈھونگ اور ٹوپی ڈرامہ سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ عوام نے حکومت کا مکروہ چہرہ دیکھ لیا ہے ۔ پی پی پی کی موجودہ حکومت تاریخ کی بدترین حکومتوں میں شمار ہوتی ہے جنہوں نے گلگت بلتستان کے خطہ کو آگ اور خون میں جھونکنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button