کھیل

مکسڈ مارشل آرٹس: گلگت بلتستان کے علومی کریم شاہین نے کراچی کے اویس شاہ کر ہرا کر اپنے اعزار کا دفاع کیا

گلگت(نیوز رپورٹر)گلگت بلتستان کے مکس مارشل آرٹ کے مشہور اور نوجوان ابھرتے ہوئے کھلاری علومی کریم شاہین نے کراچی کے معروف مارشل پلیئرز آویس شاہ کو ہرا کر شکست دیکر دوسری بار ورلڈ لائٹ چمپئن شب میں اپنے اعزاز کا دفاع کیا. اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں تماشائی موجود تھے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا گزشتہ سال کراچی کے آویس شاہ نے گلگت بلتستان کے علومی کریم شاہین کو ہرا دیا تھا جس کے بعد گزشتہ دنوں علومی نے آویس شاہ کو چیلنج دیا تھا جو اس نے قبول کر لیا تھا علومی آویس شاہ اس سے قبل کئی اہم ملکی مقابلے جیتنے کے ساتھ ساتھ والڈ لائٹ چمپئن شب کی بیلٹ بھی جیت چکے ہیں علومی کریم شاہین کا تعلق وادی گوجال (ہنزہ)  کے گاؤں شمشال سے ہے وہ اپنے کیرئیر کے حوالے سے پرعزم ہیں اور آئندہ نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم پوری دنیا میں لہرانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
Uloomi Karim Shaheen (5) Uloomi Karim Shaheen (3) Uloomi Karim Shaheen (4) Uloomi Karim Shaheen (1) Uloomi Karim Shaheen (2)

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button