گلگت بلتستان

گلگت میں محکمہ سیاحت اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا آغاز،


dc sa

گلگت (نمائندہ خصوصی  ) گلگت میں محکمہ سیاحت اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے شروع ہونے والےجشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ  کے افتتاحی میچ میں  پولیس اے اور گلگت اسکاؤٹس کی بی ٹیم کے درمیان مقابلہ ہوا، اس افتتاحی میچ کی مہمان خصو صی مشیر سیاحت محترمہ سعدیہ دانش تھی، جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈپٹی کمشنر گلگت کپٹین (ر) شہباز طاہر ندیم اور کرنل زاہد سمیت فورسز کے اعلیٰ آفیسران خصو صی طور پر موجود تھے، اسکے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لیے شاہی پولوگراؤنڈ میں موجود تھی، پولو میچ سے پہلے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے باقاعدہ مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی اور مہمان خصوصی سعدیہ دانش نے بال پھینک کر میچ کا افتتاح کیا۔
یاد رہے کہ کیپٹن (ر) شہباز طاہر ندیم نے حال ہی میں ڈپٹی کمشنر گلگت کا چارج سنبھال لیا ہے جو  ارقم طارق کے تبادلے کی وجہ سے خالی تھی.  کیپٹن (ر)شہباز طاہر ندیم اس سے قبل ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر تعینات تھے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button