گلگت بلتستان

جامعہ نصرۃ الاسلام گلگت میں ختم بخاری و جلسہ دستار بندی کی تقریب

گلگت (پریس ریلیز) جامعہ نصرۃ الاسلام گلگت میں بروز اتوار 19 مئی کو تقریب ختم بخاری و جلسہ دستار بندی منعقد ہواْ۔جس میں جامعہ نصرۃ الاسلام کے طلبہ کی دستار فضیلت اور جامعہ عائشہ صدیقہ کی فاضلہ طالبات کی خمار بند ی کی ۔پروگرام کا آغاز صبح دس بجے سے ہوکر دوپہر دو بجے اختتام پذیر ہوا۔ شیخ الحدیث مولانا عبدالقدوس(شیخ الحدیث دارالعلوم عروۃ الوثقیٰ)نے بخاری شریف کا آخری درس حدیث درس دیا۔ مولانا عبدالقدوس صاحب نے علماء و طلباء بالخصوص فراغت حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات کو نصائح سے نوازا۔رئیس الجامعہ مولانا قاضی نثار احمد  نے تقریب سے مختصر خطاب فرمایا، جبکہ سہ ماہی نصرۃ الاسلام کے ایڈیٹر امیرجان حقانی نے دونوں جامعات کی تعلیمی وتربیتی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔گلگت بلتستان کے تمام جید علماء کرام اور قراء کرام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ اس سال جامعہ عائشہ صدیقہ سے بائیس طالبات سندفراغت یعنی دورہ حدیث شریف سے فارغ ہورہی ہیں۔جبکہ ایک طالبہ نے قرآن کریم حفظ مکمل کیا۔طلبہ و طالبات کی خدمت میں تفسیر عثمانی‘ قرآن کریم کے نسخےِ اعزازی طورپر پیش کئے گے۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے منعقدہ امتحانات میں جامعہ صدیقہ للبنات کی چار طالبات نے گلگت بلتستان کی سطح پر پوزیشن حاصل کی، ان طالبات کو خصوصی انعامات دیے گئے، ۔ جامعہ کے درجہ حفظ سے چھ طلبہ نے قرآن کریم مکمل حفظ کرکے فارغ کیا ان کی بھی دستار فضیلت ہوئی۔

رئیس الجامعہ قاضی نثار احمد صاحب نے علماء اور قراء سے گزارش کی کہ ہم نے ان مشکل حالات میں ختم بخاری کی یہ تقریب منعقد کی ہے۔ آپ حضرات دعا کریں کہ اللہ ان ظالم حکمرانوں اور نام نہاد پیکج سے ہماری جان چھڑائے۔

فاضل دارالعلوم دیوبند مولانا حبیب اللہ نے بھی علماء اور عوام الناس سے خصوصی خطاب کیا ۔انہوں نے اپنے دارالعلوم دیوبند جانے ‘ اور وہاں مسلسل گیارہ سال تعلیم حاصل کرنے کی روئیداد تفصیل سے سنایا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

2 کمنٹس

  1. Dastar-e-Bandi bisilsila-e-Khatum-i-Bukhari ke kamiab ineqad per meri traf se Molana Nisar Sb ko dilli Mubarakbad aur sab kamiyab Talibat ko b meri traf se bhot bhot mubarakbad qabool ho. Ham dua krte hain keh Imam Bukhari ki rohani talimat ko amli zindagi mi apnaya jayega aur yahan ki fareghul tahsil talibat GB me aman lane me Imam Bukhari ki talimat ko istemal krenge.

Back to top button