گلگت بلتستان

عدنان با لاورایڈووکیٹ حلقہ 3 گلگت سے الیکشن لڑنے کے لیے پر عزم

Adnan1

گلگت(مون شیرین) حلقہ 3 گلگت کے نوجوان وکیل عدنان حسین بالاور ایڈووکیٹ نے  آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ عدنان با لاورایڈووکیٹ حلقہ 3  گلگت معروف مذہبی اور سیاسی شخص  شیخ غلام حسین انجم کے فرزند ہیں۔ حلقہ3 میں شیخ کی خدمات کے باعث عوام میں مقبول ہیں۔ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کرنا ایک عبادت ہے۔ موجودہ حکمران نے عوام کو جھوٹے وعدوں اور جھوٹی تسلیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔اُن کا کہناہے کہ نوجواں ہی معاشرے میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ نوجوان اگر صحت مند ہوں تو معاشرہ بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس وقت گلگت اور خاص کر حلقہ 3 مسائل میں گھرا ہوا ہے جس پر اُس شدید افسوس ہے۔امید ہے کی حلقہ 3 کے عوام نوجواں قیادت کا انتخاب کرکے اُس سے خدمت کا موقع دیں گے۔ مذید کہنا ہے کہ عوام کی خدمات کو اپنا شعار سمجھتا ہے۔ اُن کا مذید کہنا ہے کہ عوام اپنا ووٹ کا صیح استعمال کر کے اچھے اور ایماندار حکمران کا انتخاب کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button