گلگت بلتستان

مہناز فاطمہ مونٹیسوری سکول میں یوم والدین کی تقریب

234
گلگت: مہناز فاطمہ مونٹسوری سکول گلگت میں یوم والدین کی تقریب منقعد ہوئی. تقریب  کے مہمان خصوصی امریکہ میں مسلمانوں کی فلاح بہبود کے لئے قائم این جی او زوقی ایجوکشینل ویلفر ٹرسٹ کے بورڈ ممبر ارشید عزیز تھے اس موقع پر مہمان خصوصی نے نئے بلڈنگ کا بھی افتتاح کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ کسی  بھی معاشرے کی تعمیر وترقی میں تعلیم بہت زیادہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ خوشی کی بات ہے کہ مہناز فاطمہ مونٹسوری میں 445 سے زاہد بچے علم کی روشنی سے منور ہو رہے ہیں۔ جن میں 45 خصوصی صلاحیتیں رکھنے والے بچے بھی شامل ہیں۔ ان اسپیشل بچوں کا اُتناحق ہے جو ایک نارمل بچے کا حق ہے۔ اور امید ہے کی یہ سکول مستقبل میں بھی علم کی روشنی پیھلانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

 تقریب کے دوران طلبہ و طالبات نے ڈراموں، ٹیبلو اور دوسرے آئٹمز کے زریعے اپنی نصابی اور ہم نصابی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا. تقریب میں شہرکے عمائدین  اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button