گلگت بلتستان

انجمن ہلال احمر کے زیر نگرانی سکردو میں پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

سکردو(پ ر) ہلال احمر گلگت بلتستان کے چیئرمن آصف حسین اور آنریری سکریٹری نورالعین کی خصوصی ہدایت پرہلال احمر گلگت بلتستان اور بین الاقوامی فیڈریشن برائے ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹز کے با ہمی اشتراک سے سکردو میں رضاکاروں کے لئے منعقدہ 5روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوئی ورکشاپ کا مقصد رضاکاروں کو ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ کی عالمی تحریک کے تاریخی پس منظر ،تحریک کے بنیادی اصول، قدرتی آفات کے اصطلاحات اور ممکنہ خطرات سمیت رضاکارانہ خدمت اور صحت و صفائی سے متعلق بنیادی معلومات فراہم کرنا تھا۔ورکشاپ میں ضلع سکردو کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین رضاکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جبکہ ہلال احمر گلگت بلتستان کے ماہرین واجد علی،عزیز علی،علی شیر خان اور ممتاز حسین نے ورکشاپ کے دوران لیکچرز دئیے اور عملی سرگرمیاں بھی منعقد کرائے گئے۔جبکہ ورکشاپ کے اختتام پر رضاکاروں کو صحت و صفائی اور ابتدائی طبعی امداد سے متعلق امدادی سامان بھی دئیے گئے۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہلال احمر گلگت بلتستان کے ڈسٹرکٹ برانج سکردو کے سیکریٹری ممتاز حسین نے رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ علاقے میں عوام الناس کو صحت و صفائی سے متعلق شعور و اگاہی دینے اور انسانی اقدار کو فروغ دیکر ایک پر امن معاشرے کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔کیونکہ یہی ہلال احمر کا بنیادی مقصد ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button