گلگت بلتستان

جوٹیال بس سٹینڈ میں آتشزدگی، ہوٹل خاکستر

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
گلگت( فرمان کریم) جوٹیال بس اسٹینڈ میں آگ لگنے سے ہوٹل مکمل خاکستر ہو گیا ہے۔ واقعہ کے مطابق رات نو بجے ہوٹل میں گیس سلنڈر کی لیکج کے باعث آگ لگ گئی آگ کے باعث سامان مکمل طور پر جل گیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ہوٹل مالک جعفر حسین ساکن سکردواور پولیس کا کہنا ہے کہ ۹ بجے مسافر ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک سلنڈر میں آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی ہوٹل میں پھیل گئی ۔ آگ کے باعث دو افراد، محمد حسین اور ایک نامعلوم شخص جس کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے، کو معمولی چوٹیں آئیں ۔ محمد حسین کو ریسکیور 1122 کے اہلکاروں نے ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد فارغ کیا جبکہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے شخص کو سٹی ہسپتال کشروٹ منتقل کیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ ریسکیو1122 اور مقامی افراد نے آگ بجھائی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button