گلگت بلتستان

مرسی کورپس نے کمیونٹی مڈ وائف پروگرام کو فعال بنانے کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا

گلگت(نامہ نگار) مرسی کورپس پاکستان نے گلگت بلتستان میں کمیونٹی مڈ وائفس کے پروگرام کو فعال اور بہتر بنانے کیلئے محکمہ صحت کے اعلیٰ ذمہ داران اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا آغاز کر دیا ہے ۔اس سلسلے میں پیر کے روز ایک اجلاس بلایا گیا جس میں محکمہ صحت،ایم این سی ایچ ،آغاخان ہیلتھ اور دیگر اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی اس اجلاس میں باہمی مشاورت کے دوران شرکاء نے تجویز دی کہ پروگرام کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے مڈ وائفس کی ٹریننگز کو بہتر بنانا ہوگا،انہیں سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے تجویز د ی کہ مڈ وائفس کو ملنے والی کٹ کی فراہمی کو آسان بنایا جائے۔
اس مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان تجاویز کو ٹیکنیکل ورکنگ گروپ عملی شکل دیگا اور 19 تاریخ کوسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر صحت گلگت بلتستان سے باقاعدہ منظوری لی جائیگی۔مرسی کورپز کے پروگرام منیجر شعیب احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی فنڈ RAF کے مالی تعاون سے چلائے جانے والے اس پروجیکٹ کا مقصد گلگت بلتستان میں مڈ وائفس کے پروگرام کو سپورٹ کرنا اور بہتر بنانا ہے جس کا دورانیہ 8 ماہ پر مشتمل ہے۔اس پروجیکٹ کے دوران مختلف قسم کے پروگرامز، مشاورتی اجلاس اور ڈسکشنس ہونگی۔اس مشاورتی اجلاس میں ڈاکٹر بسم اللہ ،ڈاکٹر رفیع اور ڈاکٹر فرمان نے خصوصی شرکت کی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button