گلگت بلتستان

تنخواہ کی عدم ادائیگی پر خواتین کی خود سوزی کی دھمکی

SONY DSC
گلگت (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کر نے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے محکمہ تعلیم کے183 متاثرہ ملازمین کو مروجہ طریقہ کار کے تحت سیکونٹی کے بعد تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کسی کو بے روزگار نہیں ہونے دیگا اور کسی غریب کے چھولہے کو بجھنے نہیں دیا جائیگا خواتین کے سڑکوں پر آکر احتجاج ہمارے معاشرتی اقدار کے منافی ہے حکومت محکمہ تعلیم کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے183 استاتذہ کا مسئلہ بہت جلد حل کیا جائیگا متعلقہ کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد ہی تنخواہیں کی ادائیگی کی جائیگی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ کوائف کی جانچ پڑتال کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد کمیٹی اپنی کاروائی مکمل کر کے سفارشات مرتب کرئے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے متاثرہ خواتین استاتذہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ متاثرہ خواتین استاتذہ نے اپنے مسائل کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے گھروں میں فاقے کشی پر مجبور ہیں اگر فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو سٹرکوں پر آکر خود سوزی جیسے راست اقدام سے دریغ نہیں کیا جائیگا صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ سے امید کرتے ہیں کہ بر وقت تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنا کر ہمارے مسائل حل کرئینگے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے متاثرہ خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی وزیر اعلیٰ عوام کے مسائل سے آگاہ ہوں میری ترجیح ہے کہ عوامی مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ عوام کو در پیش مسائل کا خاتمہ کیا جاسکے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button