گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کی حالت رائے ونڈ ، نائن زیرو اور نوڈیرو والے نہیں بدل سکتے

سکردو (پریس ریلیز) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں آخری سانسیں لے رہی ہے جبکہ مسلم لیگ نو ن کے غبارے سے ہوا نکلتی جا رہی ہے ۔ آنے والے انتخابات میں باری لگانے والی وفاقی پارٹیوں کو ٹف ٹائم ملے گا۔ گلگت بلتستان کے عوام قوم پرست اور ہم خیال آزاد جماعتوں کو کامیاب دیکھنا چاہتی ہے ، اگر 2009ء کی طرح انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی تو عوام وفاقی اور حکمران جماعتوں کر مسترد کر دے گی۔ گلگت بلتستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف قوم پرست سیاسی قیادت کے پاس موجود ہے ، وفاق پرستوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو 67 سالوں سے تمام تر بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان یونائیٹڈ موؤمنٹ کے چئیرمین منظور پروانہ نے روندو کے عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب پاکستان میں زرداری کی حکومت تھی تو گلگت بلتستان کے عوام نے پی پی پی کو کامیاب کرایا کیونکہ عوام کو یہ پٹی پڑھائی گئی کہ حکمران جماعت کو ووٹ دینے سے لوگوں کی تقدیر بدل جائے گی لیکن پی پی پی نے کرپشن، اقرباء پروری، رشوت ستائی اور دہشت گردی کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا اور اب عوام کوحکمران جماعت نواز لیگ سہانے خواب دکھا رہی ہے ، ہمیں امید ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام بار بار دھوکہ نہیں کھائیں گے۔ کیونکہ مومن ایک سوراخ سے باربار ڈس نہیں کھاتے اور اگر اس دفعہ بھی وفاقی جماعتوں کے جھوٹے وعدوں اور اعلانات پر یقین کر لیا گیا تو آنے والے پانچ سال بھی قیامت سے کم نہیں ہوگی۔

منظور پروانہ نے کہاکہ گلگت بلتستان کے مسائل کو حل کرنے اور عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا کیونکہ خدا اس قوم کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت بدلنے کے لئے کوشش نہیں کرتا ، گلگت بلتستان کی حالت رائے ونڈ ، نائن زیرو اور نوڈیروں والے نہیں بدل سکتے ، سکردو، اور چیلاس والے ہی بدل سکتے ہیں اس کے لئے گلگت بلتستان کی قومی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔جو لوگ دوسرے قوموں سے اپنا سربراہ منتخب کرکے اپنی قوم کی حالت بدلنے کی بات کرتے ہیں انہوں نے قرآن پاک کی آیت کو سمجھنے کی کوشش نہیں کی ہے یا جان بوجھ کر اس آیت کے خلاف عمل کر رہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button