گلگت بلتستان

گلگت بلتستان: سٹینو گرافرز، سٹینوٹایپسٹ اور پرائیویٹ سکریٹریز نے سکیلز اپ گریڈ کرنے کی اپیل کر دی

مکرمی۔۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر وفاقی گورنمنٹ، فنانس ڈویژن اسلام آباد نے وزیر اعظم پاکستان کی منظوری سے سٹینوگرافرز، سٹینو ٹایپسٹ اور پرئیویٹ سکریٹریز کے سکیل اپ گریڈ کر دئیے ہیں اور اس سلسلے میں با ضابطہ نوٹیفیکیشن جاری ہو چکا ہے مذید نوٹیفیکیشن کی کاپیاں تمام چیف سکرٹریز اور فنانس سکریڑیز کو عمل درآمد کے لئے باضابطہ طور پر پہنچ چکی ہیں لیکن گلگت بلتستان گورنمنٹ نے ابھی تک صوبائی سٹینو گرافرز اور پرائیویٹ کرٹریز کے پے سکیل اپ گریڈ نہیں کئے جبکہ دو سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ وزیر اعلی گلگت ۔ بلتستان ، چیف سکرٹری گلگت بلتستان سے درخواست ہے کہ گلگت بلتستان کے سٹینوگرافرز، سٹینو ٹایپسٹ اور پرائیویٹ سکرٹریز کے سکیل مورخہ 23-12-2011 سے فنانس ڈیژن اسلام آباد او ر سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق اپ گریڈ کئے جائیں۔

سٹینو گرافرز، سٹینو ٹائیپسٹ اور پرائیویٹ سکرٹریز گلگت بلتستان

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button