گلگت بلتستان

گلگت: محکمہ برقیات اور ایف آئی اے ٹیم کی کاروائی، چار بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج

گلگت(مون شیرین) گلگت میں لوڈ شیڈنگ کے ستائےعوام کی دُعا قبول ہو ئی. محکمہ برقیات اور ایف آئی اے  کی غیرقانونی بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی  ۔ فلور مل، لکڑی کے کارخانے کے مالک سمیت چار افراد کے خلاف مقدمات درج.
OLYMPUS DIGITAL CAMERA
اتوار کے روز ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے بابر خان اور محکمہ برقیات کی ایکسن کریم خان نے  اپنے عملے کے ہمراہ جوٹیال اور دینور کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف سخت کاروائی کے دوران چار افراد کے  خلاف ایف آئی آر درجہ کی۔ ملزمان میں ایک فلور مل اور لکڑی کے ایک کارخانے کے مالک شام ہیں. اس دوران ایک کریشن بجری پلانٹ کے مالک کے خلاف بھی 27 لاکھ روپے بجلی کے بل ادا  نہ کرنے کی وجہ سے مقدمہ درج کیا گیا.
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے پامیر ٹائمز  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آیندہ چند روز تک  بجلی چوروں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔ اور اس گھناونے جرم میں ملوث محکمہ برقیات کے ملازموں کے خلاف بھی بھر پور کاروائی کی جائے گی.
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button