گلگت بلتستان

وزیر صحت نے اسسٹنٹ کمشنر کو دھمکی نہیں دی ہے۔ حاجی جانباز

چلاس (شہاب غوری) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما حاجی جانباز نے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ وزیر صحت حاجی گلبر نے اسسٹنٹ کمشنر تانگیر کو دھمکی دی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کی اور وزیر تعمیرات بشیر احمد کی موجودگی میں وزیر صحت نے اسسٹنٹ کمشنر سے وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن موصوف کے پاس اس بارے میں کوئی معلومات نہیں تھی ۔ تاہم اس دوران کسی قسم کی دھمکی دی گئی نہ ہی کوئی تلخ کلامی ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا ہے کہ سرکاری افسران کے نامناسب رویے کی وجہ سے دیامر میں مسائل بڑھیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button