گلگت بلتستان

"قومی اخبارنے متنازعہ رپورٹ شائع کر کے معصوم طلباء کو بدنام کرنے کی سازش کی”: یوتھ آف گلگت بلتستان

اسلام آباد (پریس ریلیز) راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم گلگت بلتستان کے طلباء کے نمائندہ پلیٹ فارم ” یوتھ آف گلگت بلتستان” نے ایک قومی انگریزی اخبار کی من گھٹرت اور زرد صحافت پر مبنی متنازعہ رپورٹ کہ جس میں راولپنڈی سانحہ اور مدرسہ حملے کا ذمہ دار گلگت بلتستان کے طلباء کو ٹھہرایا گیا ہے پر شدید غم وغصے اور تشویش کا ظہار کرتے ہوئے ایک پریس ریلیز میں واضح کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں اور عاشورہ کے روز گلگت بلتستان کا دستہ ہنگاموں کے وقت فوارا چوک سے پیچھے عزاداری میں مصروف تھا اور آگے پیش آنے والے واقعات سے بالکل لا علم تھا پھر یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ جلاو گھیراو میں ہمارے طلباء ملوث ہوں؟ انہوں نے ڈان نیوز کی انتظامیہ سے اس متنازعہ رپورٹ لکھ کر گلگت بلتستان کے معصوم طلباء کو بدنام کرنے کی سازش کرنے والے متنازعہ اور متعصب رپورٹر کیخلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جلد ہی مذکورہ رپورٹر کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button