گلگت بلتستان

چیمبرآف کامرس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے: وزیر اعلی گلگت بلتستان

گلگت (پریس ریلیز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ چیمبر آف کامرس کیلئے مناسب زمین کی فراہمی کو یقینی بنائینگے۔ گلگت بلتستان میں ٹریڈ کے مواقع موجود ہیں ٹریڈ کے فروغ سے صوبے میں بے روز گاری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے چیمبر آف کامرس کے نئے عہدیداروں سے اس امید کا اظہار کیا کہ تجارت کے فروغ کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائینگے وزیر اعلی نے چیمبر آف کامرس گلگت بلتستان کے صدر جوہر علی راکی کی سربراہی میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیمبر آف کامرس کو بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ملاقات میں صدر چیمبر آف کامرس جوہر علی راکی نے وزیر اعلیٰ کے تعاون پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت سے تعاون کا یقین دلایا بعدزاں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیر قانون اور سیکریٹری قانون کو ہدایت کی کہ سروس ٹریبونل کے فوری قیام کو یقینی بنائے سرو س ٹریبوبل کے قیام میں تاخیر سے سرکاری ملازمین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وزیر اعلیٰ نے میرٹ کے مطابق سروس ٹریبونل چےئر مین کی تعیناتی کو یقینی بنائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button