گلگت بلتستان

بجلی چوری کا الزام، پاکستان مسلم لیگ ن سٹی سیکریٹیریٹ کی لائن کاٹ دی گئی

گلگت (نامہ نگار) محکمہ برقیات نے کاروائی کرتے ہوئے حکمران جماعت مسکم لیگ (ن) کے سٹی سیکرٹیریٹ کی لائن کاٹ دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) سٹی سکرٹیریٹ میں گزشتہ کئی سالوں سے غیر قانونی بجلی، بغیر میٹر کے، استعمال کی جارہی تھی ۔
اطلاعات ملنے پرمحکمہ برقیات کے اہلکاروں نے بدھ کے روز چھاپے کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سٹی آفس میں بغیر میڑکے بجلی استعمال کرنے پر ان کی لائن کاٹ دی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران محکمہ برقیات کے اہلکاروں نے چوری شدہ بجلی کے استعمال پر مختلف تجارتی مراکز اور کارخانوں کی لائنیں کاٹ دی ہیں.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button