گلگت بلتستان

سانحہ راولپنڈی کے خلاف دیامر قومی جرگہ کی کال پر احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے، شاہراہ قراقرم بند

چلاس (نامہ نگار) سانحہ راولپنڈی کے خلاف دیامر قومی جرگہ اور علماء دیامر کی کال پر ضلع بھر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ضلعی ہیڈ کوارٹر چلاس میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شاہراہ قراقرم پر دھرنا دیکر ٹریفک معطل کر دی۔احتجاجی مظاہرین سے مقررین نے خطاب میں کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ راولپنڈی عالمی دہشت گردی کا حصہ ہے دہشتگردی کے آلہ کار بننے والے ملک دشمن عناصرکو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے سانحہ راولپنڈی ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے۔دارالعلوم تعلیم القرآن پر حملہ سوچی سمجھی سازش ہے۔ایک منصوبے کے تحت ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے۔کوئی بھی مسلمان مقدس مقامات کی بے حرمتی اور بے گناہ طلباء کو بے دردی سے قتل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔سانحہ راولپنڈی سفاکی اور درندگی کی انتہا ہے۔حکومت جلد تمام قاتلوں کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دے۔اور املاک کا معاوضہ ادا کرے۔اور نقصانات کا ازالہ کرے۔
احتجاج کے باعث گلگت بلتستان کا ملک سے زمینی رابطہ کئی گھنٹوں سے منقطع ہے۔جبکہ شہر کے تمام کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہیں۔اور ٹریفک معمول سے کم ہے۔علی الصبح سے ہی احتجاجی دھرنے میں شرکت کے لئے ضلع بھر سے ہزاروں افراد مختلف ریلیوں کی شکل میں مرکزی  بازار میں جمع ہو گئے اور ریلی کی شکل میں چلاس بازار سے شاہراہ قراقرم کی جانب روانہ ہوئے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔شرکاء نے شدید نعرے بازی بھی کی۔اور شاہراہ قراقرم پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دی۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button