گلگت بلتستان

ہنزہ نگر کے منتخب نمائندوں نے ضلعی ہیڈ کوارٹر کے تعین کا اختیار نو تشکیل شدہ کمیٹی کو دے دیا

گلگت (پریس ریلیز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ ہنزہ نگر ہیڈ کوارٹر کے قیام سے عوام کے مسائل انکے دہلیز پر حل ہونگے اورعوام کی معیار زندگی بہتر ہوگی سابق وزیر قانون وزیر شکیل احمد کی قیادت میں تشکیل دی جانے والی کمیٹی کے ممبران ساس ویلی میں ہیڈ کوارٹر کے تعین پر متفق تھے لیکن ایک ممبر کے اختلاف سے ہیڈ کوارٹر کا تعین التواء کا شکار ہوا حکومت کی خواہش ہے کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کاتعین ایسے جگے پر ہو جہاں ہنزہ نگر کے تمام عوام کیلئے موضوع ہو۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر کا تعین علاقے کے وسیع تر مفاد میں موروضی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے تاکہ عوام کے مسائل کا خاتمہ کیا جا سکے اور عوام کو ریلیف مل سکے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ہنزہ نگر کے منتخب ممبران اسمبلی کی مشاورت سے صوبائی وزیر قانون ڈاکٹر علی مدد شیر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ضلع دیامر کے 2ممبران اسمبلی ، ضلع استور سے1 ممبراسمبلی، ضلع گانچھے سے 1ممبر اسمبلی، سکردو سے1ممبر اسمبلی، ضلع غذر اور ضلع گلگت سے بھی بلا ترتیب ایک ایک ممبر قانون ساز اسمبلی اور سیکریٹری داخلہ کمیٹی کے ممبران ہونگے۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر کے تعین کے حوالے سے علاقے کے معروضی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے منتخب کمیٹی ہنزہ نگر ضلعی ہیڈ کوارٹر کے حوالے سے موضوع جگے کا انتخاب کریگی ضلعی ہیڈ کوارٹر کے تعین کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹی میں ممبران قانون ساز اسمبلی ہنزہ نگر نے رضاکارانہ طور پر ہیڈ کوارٹر کیلئے جگے کے تعین کا اختیار نو قائم کردہ کمیٹی کے حوالے کردیا۔ جو مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے بعد موضوع ترین مقام کاتعین کریگی۔
ضلع ہنزہ نگر کے ہیڈ کوارٹر کے تعین کے حوالے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحی عوام کے مسائل انکے دہلیز پر حل کرنا ہے۔ جس کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحی ہے کہ جلد از جلد ضلعی ہیڈ کوارٹر کے تعین کے حوالے سے مناسب اور موضوع مقام کا انتخاب کیا جائے۔ اجلاس میں سپیکر قانون ساز اسمبلی وزیر بیگ نے کہا کہ ہنزہ نگر کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ساس ویلی میں ہنزہ نگر ہیڈ کوارٹر کے تعین کی حمایت کی تھی جو ہنزہ نگر کے تمام عوام کیلئے مناسب اور موضوع تھا وزیر خزانہ محمد علی اختر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساس ویلی میں ہیڈ کوارٹر کے تعین کے حوالے سے مخالفت میرٹ پر کیا گیا ساس ویلی میں ہیڈ کوارٹر کے تعین سے میر ے حلقے کے عوام متاثرہ ہو نگے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button