گلگت بلتستان

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا دورہ ہنزہ نگر منسوخ، کارکن اور عوام مایوس

ہنزہ نگر(بیورورپورٹ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا دور ہنزہ نگر منسوخ،تمام تیاریاں پھیکی پڑ گئیں،کارکن اور عوام مایوس ہو گئے۔

با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا دورہ ہنزہ نگر منسوخ ہو گیا ہے. دورے کی منسوخی کی خبر کی پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کا دورہ ہنزہ نگر کو نادیدہ قوتوں کی کارستانیوں اور عوا م دشمن عناصر  کی ساز شوں کی بدولت منسوخ کردیا گیا ہے.

یاد رہے کہ وزیر اعظم کے دورہ ہنزہ نگر کی تیاریاں مکمل کی گئیں تھی اور تمام سرکاری و  غیر سرکاری محکموں نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی تھی۔بتایا جا رہا ہے کہ دورے کی منسوخی کی وجہ سے ہنزہ نگر کے سرکاری محکموں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button