گلگت بلتستان

متاثرین دیامربھاشہ ڈیم کمیٹی کی کال پرگونر فارم میں زبردست احتجاجی جلسہ

چلاس(شہاب الدین غوری) متاثرین دیامربھاشہ ڈیم کمیٹی کی کال پرگونر فارم میں مطالبات کے حق میں زبردست احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔جلسے سے ڈیم کمیٹی کے صدر احمد عالم،سیکرٹری جنرل نوشاد عالم کے علاوہ قاضی عنایت اللہ،نمبردار شکرت،حاجی عبد الوحید،نمبردار جانان،زاہد شاہ،طارق ابرار،آفتاب و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان دیامر ملکی بقاء سلامتی اور استحکام کی خاطر اپنی مکمل تہذیب و تمدن، اراضی و املاک،قبریں مساجد جائیداد کی قربانی دے رہے ہیں۔ہمارے املاک اور اراضی کے معاوضے آٹے میں نمک کے برابر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔جو کسی صورت ہمیں قبول نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارچ 2010ء میں حکومت نے جو معاہدہ کیا تھا اس میں متاثرین کی 75فیصد آبادی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔لھذا حکومت ان متاثرین کو اعتماد میں لے کر ازسر نو معاوضوں کا تعین کرے۔اور کمرشل زمینوں کی فی کنال ستر لاکھ ،قابل کاشت زمینوں کی قیمت پچاس لاکھ ،غیر آباد اراضی کی پچیس لاکھ،غیر آباد اور چراگاہوں کی پندرہ اور دس لاکھ روپے ادا کیا جائے۔مکانات اور املاک کی پیمائش محکمہ تعمیرات عامہ اور واپڈا کی مشترکہ ٹیمیں کریں۔تمام املاک کے معاوضوں میں مہنگائی کے تناسب اور روپے کی گرتی قدر کو مدنظر رکھ کر اضافہ ناگزیر ہے۔حکومت ہماری قربانی کو کمزوری نہ سمجھے۔آج تک ہم نے حکومت کے لئے مسائل پیدا نہیں کئے ہیں۔البتہ ہر معاملے میں حکومت کے ساتھ تعاون کرتے آرہے ہیں۔اگر ہمارے جائز مطالبات نہیں مانے گئے تو پر تشدد مظاہروں کا آغاز کرینگے۔جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button