گلگت بلتستان

ہنزہ نگر انتظامیہ نے موٹر سائیکل چلانے والوں کے لیے ہیلمٹ استعمال کرنا لازمی قرار دیا ہے

ہنز ہ نگر (بیورو رپورٹ ) شاہراہ قراقرم پر بار بار حادثات رونما ہونے کی وجہ سے ہنزہ نگر انتظامیہ نے موٹرسائیکل چلانے والوں کے لیے ہیلی میٹ استعمال کرنے کی ہدایت جاری کردیا۔ ڈی سی ہنزہ نگر عثمان اور ایس پی ہنزہ نگر نے گزشتہ دنوں ایک ہنگامی اجلاس میں فٰصلہ کیا گیا۔انھوں نے مزید کہا کہ موٹرسائیکل سواروں کو کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے دو ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے جس کے بعد بغیر لائیسنس موٹر سائیکل سوار اور بغیر ہیلی میٹ پہنے ہوءئے لوگوں کو چالان کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک مجسٹریٹ کو بھی حکم دیا ہے کہ عمل نہ کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے اس فٰصلے پر عوام حلقوں کی جانب سے ڈی سی ہنزہ نگر اور ایس پی ہنزہ نگر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کیونکہ پچھلے کئی مہنوں سے تیز رفاتر موٹر سائیکل سواروں کی اموات واقعہ ہوئی ہیں۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button