گلگت بلتستان

مسگر اور مناپن پاور پراجیکٹس محکمہ برقیات کی لاپرواہی کی بھینٹ چڑھ گئے

ہنزہ نگر(نامہ نگار) محکمہ برقیات ہنزہ نگر نے سیکریٹری پاؤر کے احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں،مناپن پاؤر ہاؤس کی تعمیر میں غفلت اور لا پرواہی کا مظاہرہ،مسگر پاؤر پراجیکٹ بھی ٹھیکیداروں اور محکمہ برقیات ہنزہ نگر کے آفیسران کی ملی بھگت کی بھینٹ چڑھ گیا ہے اور غیرمعمولی اہمیت کے دونوں منصوبوں پر کام رک گیاہے ۔سیکریٹری واٹراینڈ پاؤر گلگت بلتستان نے گزشتہ ماہ اپنے دورہ ہنزہ نگر کے دوران مناپن پاور ہاؤس کی فوری تعمیر کا حکم جاری کیا تھا اور محکمہ برقیات ہنزہ نگر کے آفیسران کو اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر نگرانی اور دسمبر تک کام مکمل کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ مسگر پاؤر پراجیکٹ پر بھی کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے ایکسین اور ایس ڈی او کو سخت احکامات جاری کئے تھے۔محکمہ برقیات ہنزہ نگر کے ایکسین اور ایس ڈی او ہنزہ نے غفلت اور لا پرواہی کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں اہم منصوبوں کی تعمیر پر کوئی توجہ نہیں دی ہے جس کی وجہ سے دونوں غیر معمولی اہمیت کے منصوبے تعطل کا شکار ہیں۔اور دسمبر کا آخری ہفتہ شروع ہونے کے باؤجود مناپن پاؤر ہاؤس سے بجلی ترسیل کا عمل شروع نہیں ہو سکا ہے۔اور معلوم ہوا ہے کہ جنوری 2014ء کے آخر تک بھی کام مکمل ہونے کے امکانات کم ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button