گلگت بلتستان سطح پر جتنے والے نعت خوان کل پاکستان مقابلے میں شرکت کریں گے

views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت(سٹاف رپورٹر) ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے اشتراک ربیع الاول کے حوالے سے کل پاکستان نعیتہ مقابلہ رواں مہینے براڈ کاسٹنگ ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔اس سلسلے میں صوبائی سطح کے نعتیہ مقابلے ریڈیو پاکستان گلگت بلتستان کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے نعت خوانوں نے مقابلے میں حصہ لیا۔ریڈیو پاکستان گلگت کے اسٹیوڈیو میں پندرہ سال سے پچیس سال تک عمر کے لڑکے اور لڑکیوں نے نعتیہ مقابلے میں بے نظیر بانو اور طارق نے لڑکوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

اسی طرح پندرہ سال سے کم عمر کے نعت خواہ کا مقابلہ ریڈیو پاکستان سکردو میں ہوا ۔لڑکوں میں طالب علم عابد حسین ولد احمد نے اور لڑکیوں میں بشریٰ زینب نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔پوزیشن حاصل کرنے والے نعت خواں رواں مہینے کی آٹھ تاریخ کو ریڈیو پاکستان راولپنڈی میں منعقدہ ریجنل نعتیہ مقابلہ میں حصہ لیں گے وہاں سے جیتنے والے نعت خواں کل پاکستان نعتیہ مقابلے میں حصہ لینے کے اہل ہونگے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

لکھاری کے بارے میں

پامیر ٹائمز

pamir.times@gmail.com

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔