گلگت بلتستان

وادی چپورسن سمیت ضلع ہنزہ نگر میں برفباری، درجہ حرارت منفی ۱۳ سینٹی گریڈ تک گر گیا

ہنزہ نگر (بیورو رپورٹ) ہنزہ نگر کے مید انی اور پہاڑی علاقون میں موسم سرمہ کی پہلی بارف باری، خشک سردی کی شدت میں کمی مگر برف باری کے باعث شاہراہ قراقرم اور دیگر مقامات پر ٹرانسپورٹ عوام کی چلنے پھرنے کے لیے مشکلات۔

برف باری کے باعث عوام ہنزہ نگر میں خوشی کی لہز دوڈ گئی مگر دور دارز سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شاہراہ قراقرم پر چلنے والی گاڑیاں اور رہ گیروں کے لیے چلنا مشکلاہوگیا۔ہنزہ نگر میں برف باری کے باعث درجہ حرارت منفی تیزہ سنٹی گریڈ تک جا پہنچی۔

 پامیر ٹائمز کے نمائندے  حیدر علی گوجالی کے مطابق  وادی گوجال کے علاقے چپورسن میں بھی کل شام پانچ بجے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے.سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے مقامی آبادی گھروں تک محصور ہو کر رہ گئی ہے. تاہم، برفباری کے باوجود سوست اور چپورسن کے بیچ روڑ کھلی ہے.
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button