سرمائی اولمپکس میں واحد پاکستانی کھلاڑی

سرمائی اولمپکس میں واحد پاکستانی کھلاڑی

2 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آصف فاروقی
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

پاکستان کے شمال میں گلگت بلتستان کے دور دراز علاقے نلتر بالا سے تعلق رکھنے والے سولہ سالہ طالب علم محمد کریم نے آئندہ ماہ روسی شہر سوچی میں ہونے والے سرمائی اولمپک مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

پاکستان سکیئنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ایئر کموڈور مسرت علی کے مطابق وہ ان مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

بی بی سی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے محمد کریم نے بتایا کہ بین الاقوامی فورم پر ملک کی نمائندگی کرنے کی ان کی دلی خواہش پوری ہونے پر وہ بہت خوش ہیں۔

’چاہے پڑھائی ہو یا کھیل کا میدان، ایک چھوٹے سے دور دراز گاؤں میں رہتے ہوئے بھی میری بہت پرانی خواہش تھی کہ میں اپنے ملک کو جھنڈا دنیا میں اونچا کروں۔‘

 نلتر بالا کے ایک سکول سے آٹھویں جماعت پاس کرنے کے بعد محمد کریم گلگت کے ایک سکول میں نویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ان کا گاؤں گلگت سے پینتالیس کلومیٹر پر واقع ہے اور وہاں صرف ایک مڈل سکول ہے.

مکمل رپورٹ کے لیے اس لنک پر کلک کریں.

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔