ثقافتگلگت بلتستان

داماس غذر میں قدیم رسم "شاپ” جوش و خروش کے ساتھ ادا کی گیی

گاہکوچ (پ-ر) گاوں داماس میں رسم شاپ انتہائی جوش و جذبے اور روایتی انداز میں ادا کی گی. ہر سال کی طرح اس سال بھی بڈی تعداد میں نوجوانوں نے اس رسم میں حصہ لیا. یہ رسم سینکڈوں سال پرانی ہے.ہر سال موسم سرما میں رسم نسالو کے بعد نوجوان گھر گھر جاتے ہیں اور مخصوص دعا یئں دے کر ان گھروں سے نسالو کا گوشت، خشک میوہ جات اور دیگر سامان اکھٹا کرتے ہیں.جنھیںایک مخصوص دن کو کسی خاص مقام پر اکھٹے ہو کر کھایا جاتا ہے، کچھ گھروںمیں دادا اور گھر کے سربراہ کی رضا مندی پر علاقائی رقص بھی پیش کیا جاتا ہے.

اس دن بٹری تعداد میں نوجوانوں کے ساتھ عمائدین بھی شریک ہوتے ہیں. اور روایتی ہریپ و موسیقی کی دھنوں پر رقص کیا جاتا ہے. رسم شاپ میں دادو کا کردار مرکزی ہوتا ہے، جو ایک خاص قسم کا ماسک پہنتا ہے، جسے مقامی زبان میں” ٹکریلو” کہا جاتا ہے. یہ رسم پہلے پورے علاقے میں ادا کی جاتی تھی اب وقت کے ساتھ ساتھ یہ رسم محدود اورناپید ہوتی جا رہی ہے. نوجوانان دماس نے اس رسم کو اب تک زندہ رکھا ہوا ہے اور اس بار اسے پہلے سے بھی خوبصورت انداز میں پیش کر کے مقامی کیبل میں دکھانے اور اور عوامی رائے عامہ کو بھی شامل کرنے کا انتظام کیا گیا ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button