گلگت بلتستان

یاسین رائیٹرز فورم منشیات کے استعمال میں اضافے کے خلاف کراچی میں سیمینار منعقد کر رہا ہے

اسلام آباد( شیر نادر شاہی) یاسین رائیٹرز فورم یاسین میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے کراچی میں سیمینار کا انعقاد کریگا، ان خیالات کا اظہار یاسین رائٹر ز فورم کے صدر ریاض علی یاسینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یاسین میں منشیا ت کا کاروبار کھلے عام ہورہا ہے اور علاقے میں نوجوان اور طلبہ اس گندگی سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں لیکن مقامی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ۔ ایسے میں یاسین رائٹرز فورم کراچی کے آغاخان جیم خانہ میں نوجوانوں میں منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لئے 9فروری بروز اتوار ایک سیمینار بعنوان(یاسین میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔۔۔مجرمانہ خاموشی کیوں؟) کا انعقاد کیا جائیگا جس سے گلگت بلتستان کے معروف سکالر ڈاکٹر تکبیر علی اور دیگر سیاسی، ادبی ،صحافتی اور سماجی اداروں کے لوگ خطاب کرینگے۔ انہوں نے کراچی میں مقیم گلگت بلتستان بالعموم اور بالخصوص یاسین سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات ،یوتھ اور عوام سے بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button