گلگت بلتستان

گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی، ٣٠ رکنی بین الاضلاعی کمیٹی کا اعلان

گلگت (سپیشل رپورٹر)گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی مشاورت کے بعد تشکیل دی گئی کمیٹی 30 رکنی بین اضلاعی کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا کمیٹی بہت جلد پریس کانفرنس و آل پارٹیز کانفرنس منعقد کریگی ۔اور تمام اضلاع میں عوامی رابطہ مہم تیز کریگی جو سبسڈیز اور دیگر اہم ایشوز پر عوام رائے عامہ ہموار کریگی اور عوام کے اوپر ہونے والے زیادتیوں کیخلاف باقاعدہ طور پر تحریک شروع کریگی ۔کمیٹی بہت جلد تمام اضلاع میں کام شروع کریگی اور سبسڈی ختم کرنے کے حکومتی فیصلے اور عوامی پریشان و مصائب کی وجہ سے بنائی گئی ہے ۔سبسڈی کے بعد دیگر ایشوز پر بھی کمیٹی کا م کرے گی ۔کمیٹی میں احسان ایڈوکیٹ ،صفدر علی ،انجینئرشجاعت ،ہدایت علی ،صابر حسین یوسفزئی ،فدا حسین ،جانان شاہ ،عبدالغفار ،صوبیدار ایوب،ایڈوکیٹ دیدار ،ایڈوکیٹ ابراہیم ،اسلم انقلابی ،کامریڈ بابا جان ،علامہ منظور قادری ،امجد قریشی ،غلام شہزاد ،منظور پروانہ ،سید یاسف الدین ،افتخار حسین ،نور اکبر، عنایت ابدالی ،تعارف عباس ،چیرمین جاوید ،وجاہت علی ،اسرارالدین اسرار ،فاروق احمد ،مقبول ملنگی ،شہزاد حسین الہامی ،یوسف علی ناشاد ،محمد فیاض ،حاجی نائب خان گوہر شاہ ایڈوکیٹ شامل ہے ۔کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوا اور کمیٹی پریس کانفرنس کریگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button