گلگت بلتستان

شجر کاری کے ذریعے میاچھر نگر میں لینڈ سلائیڈ کے خطرے کو کم کیا جا سکتاہے: وائس چیرمین ہلال احمر

گلگت(پ ر) ہلال احمر گلگت بلتستان کے وائس چےئرمین ریٹائرڈ کنزویٹر فارسٹ امداد علی نے کہا ہے کہ ضلع ہنزہ نگر کے گاؤں میاچھر میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کو کم کرنے کے لئے فوری طور پر کنٹرول ٹرنچ بنا کر شجرکاری کا آغاز وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے متاثرہ علاقے میں دیلو النتھس کیکر سنگس کے پودے زمین کے سرکنے کے عمل میں کمی لانے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ میاچھر میں زمین سرکنے کا عمل ہنگامی اقدامات نہ کرنے کی صورت میں انتہائی خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے جس کے تدارک اور لینڈ سلائیڈنگ میں کمی لانے کیلئے یہ بہترین موقع ہے کہ شجرکاری کے اس موسم میں محکمہ جنگلات گلگت بلتستان اس علاقے پر خصوصی توجہ دیں اور تمام دستیاب پودے اس علاقے میں لگانے کیلئے اقدامات کریں ،انہوں نے این جی اوز اور مخیر حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی میاچھر میں زمین سرکنے کے عمل میں کمی لانے اور لوگوں کو در پیش مشکلات کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں تا کہ قدرتی آفت کے خطرات کو کم سے کم کیا جا سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button