گلگت بلتستان

گندم نرخوں میں اضافہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی رضامندی سے ہوا: فاروق میر

گلگت (عبدالرحمان بخاری)مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان فاروق میر نے کہا ھے کہ وزیراعظم نواز شریف نے گندم کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کا حکم دیکر گندم پر سیاست کرنے والی تانگہ پارٹیوں کا منہ بند اور گلگت بلتستان کے عوام کا پرزور مطالبہ پورا کردیا ھے۔ صحافیوں سے باتیں کرتے ھوے انہوں نے کہا کہ گندم کے نرخوں میں اضافہ پی پی پی کی صوبائی حکومت کی رضامندی سے ہوا تھا ن لیگ کی حکومت جلد پرانے نرخوں پر گندم کی فراہمی کو یقینی بناے گی اب کسی کے پاس گندم کی سیاست کرنے کا کوئی جواز باقی نہیں بچا۔

مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو توقعات سے بڑھ کر بہت کچھ دینے جارہی ھے 66 سالہ محرومیوں کا خاتم کیا جاے گا انہوں نے کہا کہ ن لیگ عوام کو اتنا کچھ دیگی کہ لوگ پیپلزپارٹی کے چھوٹےچھوٹے احسانات کو بھول جاے گی میاں نواز شریف گلگت بلتستان کی تعمیروترقی اور یھاں کے باسیوں کی معاشی خوشحالی کے لے کوششاں ہیں آنےوالے چند ماہ حقوق کے حصول میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں مسلم لیگ ن عوام کو سبز باغ دیکھنے اور جھوٹے اعلانات کی سیاست نہیں کرتی ھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button