گلگت بلتستان

آغاراحت اور قاضی نثار نے عوامی ایکشن کمیٹی کی حمایت کا اعلان کردیا، احتجاج میں شرکت کی یقین دہانی

گلگت ( سپیشل رپورٹر) امام جمعہ والجماعت سید آغا راحت حسین الحسینی امام جمعہ و الجماعت قاضی نثار احمد نے عوامی لیکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے جمعے کے خطبے گندم سبسڈی کے حوالے سے مکمل حمایت او ر تعاون کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا جمعے کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے آغار راحت حسین الحسینی نے کہا عوامی الیکشن کمیٹی جو کہ عوامی مسئلے کو لیکر ایک مشترکہ پلیٹ فارم اور بلاتفریق رنگ و نسل علاقائی مفاد کے طور پر سامنے آئی ہے جس پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ملت جعفریہ مکمل طور پر احتجاجی کا ل پر تعاون کی یقین دھانی کراتی ہے ۔جبکہ قاضی نثار احمد نے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندم سبسڈی عوامی مسئلہ ہے جس پر تمام تر عوامی مسائل اجاگر کرنے پر عوامی الیکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے اور احتجاجی کال پر اہلسنت والجماعت مکمل طور پر تعاون کرے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button