گلگت بلتستان

چلاس،سبزی منڈی میں خوفناک آتشزدگی، ایک شخص جان بحق، لاکھوں کا نقصان

چلاس(ایس ایچ غوری) چلاس شہر میں واقع ملنگی سبزی منڈی میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر جان بحق جبکہ لاکھوں روپے مالیت کی سبزیاں اور فروٹ تباہ ہو گئے ہیں۔آتشزدگی کا واقع ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیاآگ کے شعلوں نے ایک دم سبزی منڈی کو گھیر لیا اور جونہی سینکڑوں لوگ آگ بجھانے میں مصروف عمل تھے اچانک آگ کی تپش سے سلنڈر کا انتہائی خوفناک دھماکہ ہوا جس کی آواز دوردور تک سنائی دی اور آگ مزید پھیل گئی آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور سینکڑوں لوگوں کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رحمان شاہ اسسٹنٹ کمشنر ایل آر عظیم اللہ تحصیلدار تنویر جائے وقوع پر پہنچے اور دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔آ گ کی وجہ سے قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔فائر بریگیڈ عملہ نے اپنی جا ن جوکھوں پر ڈال کر آگ کو قابو کیا آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے شخص اصیل زادہ ولدگل زادہ ساکن سوات کالام کے نام سے شناخت ہوئی ہے جو سبزی منڈی میں ملازم تھا جنکے جسد خاکی کو سوات روانہ کر دیا گیاہے۔ رات گئے خوفناک آتشزدگی میں فائر بریگیڈ کے عملہ نے بروقت جائے وقوع پہنچ کر اگ پر قابو پا لیا عوامی حلقوں نے فائربریگیڈ عملہ کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چلاس شہرکیلئے ایک نئی فائر بریگیڈ گاڑی دی جائے کیونکہ چلاس شہر میں خوفناک آتشزدگی کا یہ چوتھا واقعہ ہے دوسری طرف عوامی سیاسی سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چلاس شہر کے مین اڈہ سمیت قرب وجوار میں لکڑی سے تعمیر کئے جانے والے کیبن پر پابندی عائد کرے تاکہ آیندہ کے لئے اس طرح کے واقعات میں کمی آئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button