گلگت بلتستان

مرکزی ہنزہ میں آوارہ کتوں کی بھرمار، عوام پریشان

ہنزہ نگر( بیور رپورٹ) ہنزہ نگر کے ہیڈ کواٹر علی آباد دن کے اوقات آورہ کتوں کا راج جبکہ رات کو عوام گھروں سے باہر نکلنا محال ہوگیا۔ دن کے اوقات میں درجنوں کتوں کے غول نے طلبا اور طالبات کو سکول جانے کے راستوں کو تبدل کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ ضلعی انتطامیہ کی جانب سے گزشتہ ماہ کتا مار مہم کا آغا کرنے پر عوام اور خصوصاً خواتین نہایت بہت خوش تھے مگر مہم سنٹرل ہنزہ تک نہ پہنچ سکا۔ جبکہ سنٹرل ہنزہ میں خواتین کا صبح عبادت خانوں میں جانا ناممکن ہوگیا ہے۔جبکہ دسری جانب گزشتہ کئی دنوں سے غریب ذمینداروں کی مال مویشیوں کو کھا کر بدمست کتوں نے اب انسانوں پر بھی حملہ کرنا شروع کر دیا ہے، اگر ان حالت میں ضلعی انتطامیہ ان پر قابو نہیں پا سکا تو خدا نخواستہ ایک ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سنجیدگی سے جلد از جلدکتا مار مہم کا آغاز کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button