گلگت: بوائز ڈگری کالج جوٹیال کے بس کو آگ لگ گئی

گلگت: بوائز ڈگری کالج جوٹیال کے بس کو آگ لگ گئی

6 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

fg dc

گلگت: بوائز ڈگری کالج جوٹیال کی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے  تھوڑی ہی دیر میں پورے بس کو اپنے لپیٹ میں لے لیااور آگ ارد گرد پھیلنے لگی ۔ دن 12 بجے کے قریب ریسکیو 1122کے کنٹرول روم کو آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی فائر اور میڈیکل ٹیمیں 15منٹ کے قلیل وقت میں ڈگری کالج پہنچیں اور فائر برگیڈ کے عملہ کی مددسے بروقت کاروائی کرتے ہوئے شدید آگ پر قابو پالیا ۔ بروقت کاروائی کی وجہ سے ڈگری کالج کی لائبریری اور دیگر عمارت بھی محفوط رہے ۔؂

واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکی۔ ڈگری کالج کے طلبہ اور سٹاف نے ریسکیو 1122کی اس بروقت کاروائی کو بہت سراہا ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔