چترال

ڈپٹی کمشںر چترال ںے دروش میں مصروف دن گزارا، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

IMG_3193 (Small)

دروش(جہانزیب) ڈپٹی کمشنر چترال جناب محمد شعیب جدوں،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جناب بشارت حسین نے اپنے ٹیم کے ہمراہ آج دروش کے دورے کے دوران ہمراہ حاجی سلطان محمد رہنما پاکستان تحریک انصاف چترال دروش ہسپتال کا دورہ کیا۔MSڈاکٹر ربانی صاحب نے تفصیلی بریفینگ دی و مسائل کے علاوہ ہسپتال کا وزٹ کرایا ۔پو لیو ویکسین کے بارے میں بھی بریفینگ دی اور سوالات کے جوابات بھی دیے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال نے چلڈرن سپیشلٹ اور آئی سپیشلٹ کا دروش ہسپتال میں دو دن ڈیوٹی کرانے کی یقین دہانی کرائی اور مختلف وارڈ کا بھی دورے کیے اور مریضوں کی عیادت بھی کی،اس کے بعدڈپٹی کمشنر چترال جناب محمد شعیب جدوں،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جناب بشارت حسین ینگ اسٹار ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام اوسیک گراونڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ،ڈپٹی کمشنر چترال نے اوسیک گراونڈ میں بلے باز ی کا بھی لطف اٹھایا۔افتتاحی میچ ارندو بمقابلہ عشریت کے درمیان تھا اور افتتاحی میچ کو کوہستان کرکٹ کلب ارندو نے اپنے نام کردیا۔

IMG_3117 (Small)

اوسیک گراونڈ سے فارغ ہوتے ہی ہی شیشی پاور ہاؤس ڈیم کا دورہ کیا،اور ساتھ ہی حاجی سلطان محمد رہنما پاکستان تحریک انصاف چترال نے اپنے کارکنوں کے ہمراہ ڈیم میں پہنچا اور عوام دروش اور پارٹی کی بھر پور نمائندگی کرتے ہوئے حاجی سلطان محمد نے ڈیم پہ کام کو سست روی ٹھیکیدار کے ناقص کار کردگی اور آئندہ اس کے بوڑے اثرات اور عوام دروش کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیااور ٹھکیدار کا انجینئیر ڈیم سے غائب تھا اور کام کے اصل نقشے کو ڈپٹی کمشنر صاحب کو سمجھانے والا کوئی نہیں تھا اور ٹھیکیدار کے نمائندوں نے کچھ کمزور دلائل سن کر ڈپٹی کمشنر صاحب نے ڈیم پہ کام کے سست روی اور ناقص کارکردگی کے نوٹس لینے کے وعدے کے ساتھ دروش واٹر سپلائی جو شیشی گوہ سے آتا ہے پر بھی ٹھکیدار کے کام پہ عدم اعتماد کا اظہار کر کے اس پر بھی نوٹس لینے کے وعدے کے ساتھ اپنے دورے کو احتتام کو پہنچایا دیا اور چترال کی طرف روانہ ہوگیا ،عوام دروش نے ڈپٹی کمشنر صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

IMG_3234 (Small)

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button