گلگت پریس کلب: سینئر صحافی سعید حسن کی وفات پر 10 روزہ سوگ کا اعلان

گلگت پریس کلب: سینئر صحافی سعید حسن کی وفات پر 10 روزہ سوگ کا اعلان

1 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت (نامہ نگار ) پریس کلب ںے سینئر صحافی سعید حسن کی وفات پر شدید رنج و غم کا اظہارکرتے ہوے دس روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس میں صحافیوں ںے مرحوم استاد سعید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی. اس موقعے پر پریس کلب کے صدر منظر شگری ںے کہا کہ مرحوم ںے گلگت بلتستان میں نڈر اور بے باک صحافت کی داغ بیل ڈالی تھی اور انہی کی کوششوں  اور جدوجہد کے نتیجے میں گلگت بلتستان میں صحافت ترقی پذیر ہے.

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرںے اور انکی یاد کو زندہ رکھنے کے لیے دس دنوں تک سوگ منایا جائیگا.

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں، گاہکوچ، سکردو، چلاس ، خپلو اور ہنزہ نگر میں مقیم صحافیوں ںے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کیا ہے.

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

لکھاری کے بارے میں

پامیر ٹائمز

pamir.times@gmail.com

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔