گلگت بلتستان

سینئر صحافی سعید حسن کی موت سے صحافت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے: فرمان کریم بیگ

گلگت( پ ر) فوٹو جنرنلٹس ایسو سی ایشن گلگت کے صدر فرمان کر یم بیگ نے سیئنر صحافی سعید حسن کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی موت سے گلگت بلتستان میں صحافت کوناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ اس خلا کو پُر کرنے میں صدیاں لگیں گی۔
lll[pاُنہوں نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ سعید حسن گلگت بلتستان میں صحافیوں کے استادتھے۔ مرحوم شفیق القلب، ملنسار اور خوش مزاج شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں صحافت کی داغ بیل ڈالنے اور درست اور معروضی رپورٹنگ کوپروان چڑھانے کے لیے مسلسل جدوجہد کیا اور جونئیر صحافیوں کی بھرپور رہنمائی کی۔ آج گلگت کے صحافی اپنے استاد سے محروم ہوگئے ۔
اُنہوں نے صحافتی تنظیموں اور حکومتی حلقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مرحوم استاد کی صحافتی اور سماجی خدمات کی قدردانی کرتے ہوے انہیں ایوارڈ سے نوازا جائے اور ان کے خاندان کی دلجوئی کیجائے۔ فوٹو جنرنلٹس ایسوسی ایشن کے صدر اور اراکین نے مرحوم سعید حسن کے لوا حقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوے مرحوم  کوخراج تحسین پیش کیا ہے اور ایصال ثواب کے لیے دعائیں کی ہیں۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button