گلگت بلتستان

مختلف تنظیموں نے دس تاریخ کو عوامی ایکشن کمیٹی کے مجوزہ ہڑتال کی حمایت کردی

گلگت (وجاہت علی ) ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور دس مارچ کے پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنائیں گئے. عوامی ایکشن کمیٹی کی شکل میں آج پوری قوم متحد ہو چکی ہے اور عوامی ایکشن کمیتی کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہیں.
ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام گلگت کی تاجر برادری ،ٹرانسپورٹ یونینز ،نان بائی ایسوسی ایشن ،بار ایسوسی ایشن ،سپورٹس ایسوسی ایشن ،منرلز اینڈجیمز ایسوسی ایشن ،یوتھ فورم کے نمائندوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اجلاس میں پیرا میڈیکل اور کنٹریکٹ ایمپلائیرز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تمام شرکائے اجلاس نے 10 مارچ کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے کا عزم کیا اور اس بات پر مسرت کا اظہار کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے عوام عوامی ایکشن کمیٹی کے چار ٹرآف ڈیمانڈ پر متفق ہیں اور گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام مسالک کے لوگ اور نمائندئے ایک میز پر جمع ہیں ۔
شرکا کا کہنا تھا کہ گندم سبسڈی گلگت بلتستان کے عوام کا بنیادی مسئلہ ہے اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر 10 مارچ کوشٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بناکر گلگت بلتستان کے عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے ولوں پر یہ ثابت کریں گے کہ گلگت بلتستان کے عوامی آئینی حقوق کیلئے ہم ایک ہیں اور پوری قوم متحد ہے اجلاس کے آخر میں محمد نواز ،غلام عباس ،کریم خان ،نظام الدین ،صابر یوسفزئی ،فدا حسین ،صفدر علی ،اور چیر مین عوامی ایکشن کمیٹی کے چیرمین احسان ایڈووکیٹ نے عوامی ایکشن کمیٹی پر اعتماد کرنے پر تمام یونینز اورایسوسی ایشنز کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور اعتماد پر پورااتر نے کا عزم بھی کیا ۔۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button