گلگت بلتستان

ہنزہ نگر میں ڈیڑھ ماہ طویل ڈرائیونگ تربیتی کورس اختتام پذیر

ہنزہ نگر ( بیور و رپورٹ ) آئی جی گلگت بلتستان کے حکم پر محکمہ پولیس ہنزہ نگر کے زیر نگر انی درجنوں افراد کے لئے منعقدہ ڈیڑھ ماہ کی ڈرائیونگ ٹریننگ کورس گزشتہ روز اختتام پزیر ہوگیا ۔ ایس پی ضلع ہنزہ نگر تنویر الحسن نے شرکاء میں سرٹیفکٹ تقسیم کردئیے۔ ایس پی ہنزہ نگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ سکول چلانے کا مقصدہنزہ نگر کے لوگوں میں خاص طور شاہراہ قراقرم پر گزشتہ کئی مہینوں سے ہونے والے ہولنک حادثات کی تدارک کیلئے لوگوں کو شعور دینا ہے۔ ٹریننگ سکول میں ٹریفک قوانین اور ڈرائیونگ اچھے انداز میں کرنے کی تر بیت دی جاتی ہے۔

driverشاہراہ قراقرم کی توسیع اور تعمیر نو کے باعث درجنوں قیمتی جانیں اب تک ضائع ہو گئی ہے محکمہ پولیس ضلع ہنزہ نگر نے اپنی ذمہ داریاں ادا کر تے ہوے عوام الناس کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کا بیڑا اتھا لیا ہے اس وقت ہنزہ اور نگر دونوں سب ڈویثرنوں میں الگ الگ ڈرائیونگ ٹرینگ سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے سنٹرکے پہلے بیج کی ٹرینگ مکمل ہو گئی ہے جبکہ یہ سلسل جاری رہے گا۔ اس موقع پر ٹریننگ کے شرکاء نے محکمہ پولیس ہنزہ نگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل ہم ٹریفک کے قوانین سے آگاہ نہیں تھے تاہم ٹریننگ کے بعد ہم ٹریفک قوانین کے مطابق شاہراہ پر ڈرائیونگ کریں گے جو کہ انتہائی فائدہ مند رہے گااور ہنزہ نگر کے عوام اب محفوظ طریقے سے شاہراہ ریشم پر سفر کر سکیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button