گلگت بلتستان

دس مارچ کو تاریخی ہڑتال کر کے ثابت کریں گے کہ قوم متحد و متفق ہے: عوامی ایکشن کمیٹی

marchگلگت (پ۔ر ) دس مارچ کو تاریخی ہڑتال کرکے ثابت کرئینگے کہ پوری قوم متحد و متفق ہے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ گندم کی قیمت 820روپے فی بوری مقرر ہو ۔اور حکومت چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل در آمد کرائے ۔اگر اس اتحاد کو توڈنے کی کوشش کی گئی تو ہم نے ایف آئی آر صوبائی حکومت اور انتظامیہ کے خلاف تیار کر لی ہے۔ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی کی ایگزیکٹیو باڈی کے چےئر مین احسان علی ایڈوکیٹ و ممبران کیپٹن (ر) محمد شفیع ،محمد نواز ،نظام الدین،غلام عباس،مولانا رئیس ،صفدر علی ،اعجاز الحق ،کامریڈ باباجان،فدا حسین،کریم خان ، محمد جاوید ،شیخ شہادت حسین و دیگر ممبران نے ہنگامی پریس بریفنگ دیت ہوئے کہا ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکمت و انتظامیہ عوامی ایکشن کمیٹی و عوام کو گمراہ کرنے کے لیے مختلف ہتکھنڈے استعما ل کرتے ہے۔جس کی ہم بھر پور الفا ظ میں مذمت کرتے ہیں اور اگر ہمارے اتحاد و اتفاق کو توڑنے کی کوشش کی اور کوئی سانحہ رونما ہوا تو اس کی FIR صوبائی حکومت و انتظامیہ کے خلاف ہم نے تیار کر رکھی ہے ۔آج پوری قوم متحد ہو چکی ہے ۔اور عوام باشعور ہو چکے ہیں اب مزید لڑاؤ اور حکومت کرو والی پالیسی نہیں چلے گی ۔صوبائی و فاقی حکومت آٹے کے تھیلے کی قیمت جون تک 2600 کرنا چاہتی تھی مگر عوام احتجاج و اتحاد نے حکومت کو اڑے ہاتھو ں لے لیا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ گندم کی قیمت 2009 کی سطح پر لائے اور عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر ڈ آف ڈیمانڈ پر فی الفور عمل در آمد کرائے اور گلگت بلتستان کے غریب عوام کو جینے کا حق دے ۔یہ بنیادی عوامی مسائل حل نہیں ہوتے ہیں۔تب تک سکون سے نہیں بیٹھے گے اور ان مطالبات کو حل کروا کر دم لینگے کچھ عناصر افواہیں پھیلا رہے ہیں۔اور قوم کے اتحاد کو توڑنا چاہتے ہے۔اب ایسے عناصر کا کڑا حساب یہ قوم خود دیگی۔سبسڈی کوئی خیرات نہیں ہے یہ ہمارا بنیادی حق ہے ۔اور آج پاسکو کے 32 ارب روپے وفاق نے ادا کر دیا ہے ۔اور 250 روپے گندم کی بوری میں کمی کر دی ہے ۔یہ کریڈٹ پوری قوم و عوامی ایکشن کمیٹی کو جاتا ہے ۔مگر ہمارا مو قف قائم ہے ۔اور دس مارچ کو تا ریخی ہڑتال کر کے ثابت کر ئینگے کہ ہم ایک قوم ہے ۔اور مطالبات پر عمل درآمد کر وا کر دم لینگے حکومت فورا پرانی قیمتیں بحال کرے ۔انہوں نے کہا کہ سبسڈی آج سے نہیں 1914 ء سے دی جارہی ہے۔اور ماضی میں ہمیں لڑایا گیا ۔مگر آج ہم سمجھ چکے ہیں اور اس لیے آج پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں انہوں نے قاضی نثار احمد ،آغاراحت حسین الحسینی مولانا خلیل قاسمی اور اسماعیلی ریجنل کونسل کو شکریہ ادا کیا انہوں نے بھر پور ساتھ دیا اور دس مارچ کے ہڑتال کی حمایت کی ۔اور عوام سے اپیل کی کہ دس مارچ کو ثابت کرے کہ پوری قوم متحد متفق ہے ۔اور ہڑتال کامیاب کرنے کے لیے عوامی ایکشن کمیٹی کا بھر پور ساتھ دے تاکہ بنیادی عوامی مسائل حل ہو سکے ۔جب تک مسائل حل نہیں ہونگے چین سے نہیں بیٹھے گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button