گلگت بلتستان میں اینٹی کرپشن کا محکمہ دو ہفتوں میں کام شروع کرے گا:چیف سیکریٹری

گلگت بلتستان میں اینٹی کرپشن کا محکمہ دو ہفتوں میں کام شروع کرے گا:چیف سیکریٹری

1 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ARB

گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) چیف سکریٹری گلگت بلتستان محمد یونس ڈا گھا نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم اور ایکسائز میں خالی ہونے والی پانچ سو سے زاید اسامیوں پر میرٹ کے مطابق بھرتیاں کی جا رہی ہیں ان پوسٹوں کو اگلے دو روز میں مشتہر کردیا جاے گا.

بدھ کے روز اپنے دفتر میں سینیر صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ھوے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی اولین ترجیح ہے سرکاری اداروں سے مالی بدعنوانیوں اور غیر قانونی بھرتیوں کا سلسلہ ختم کر ر ہے ہیں.  احتساب کے عمل میں تیزی لانے کے لیے اینٹی کریپشن کا محکمہ قائم کیا جارہا ھے جو دوہفتوں میں کام شروع کردے گا.عوام کو شفاف بنیادوں پر گندم کی فراہمی کے لیے نادرا کی مدد سے راشن کارڈ بنانے کے منصوبے پر کام ہورہاہے۔ چیف سکریٹری نے بتایا کہ محکمہ تعلیم ،صحت اور پولیس میں چار ہزار نئی اسامیاں پیدا کرنے کے لیے وفاق کو سفارشات دے دی ہیں. سال 2015 لوڈشیڈنگ کے مکمل خا تمے کا سال ہوگا. پن بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ھے رواں سال کے آخر تک 24 میگا واٹ بجلی کا اضافہ ھو جاے گا.

انہوں نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ گلگت سٹی میں ایک ارب پچاس کروڈ روپے کی لاگت سے سیوریج سیسٹم پر کام جون میں شروع ہوگا. صاف پانی کی فراہمی کے لیے 57 واٹر فلٹر پلانٹس جو بند پڑے تھے کو قابل استمال بنایا گیا ھے گزشتہ 8 ماہ کے دوران سرکاری اداروں میں بہتری لانے پر خصوصی توجہ دی گئی جس کے مثبت نتایج سامنے آے ہیں محکمہ خزانہ کے حوالےسے شکایات کو ختم کردیا گیا ھے تین سالوں سے پڑ ے بونس چیکوں کی ادایگیاں کردی ہیں اور ادھار پر کام کرنے اور کسی کے نام پر رلیز جاری کرنے پر مکمل پابندی عاید کردی گئی ہے.

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

لکھاری کے بارے میں

پامیر ٹائمز

pamir.times@gmail.com

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔