گلگت بلتستان

اہلیان حراموش اور روندو کا عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنوں میں شمولیت کا وعدہ

گلگت (سپیشل رپورٹر) عوامی ایکشن کمیٹی کا قافلہ روندو حراموش پہنچنے پر شاندار استقبا ل ،آپس کی اجنبیوں کے باعث ہمیں آج تک اپنے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے ۔اب گلگت بلتستان کے عوام جاگ چکے ہیں اور اپنے حقوق کے حصو ل تک چین سے نہیں بیٹھنگے۔
Rondu-1.8ان خیالا ت کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی کے عہدایدارن احسان یڈوکیٹ ،مولانا رےئس ،نظام الدین ،کیپٹن محمد شفیع ،غلام عباس ،صفدر علی اور وجاہت علی نے حراموش اور روندو کے مقام پر استقبالیہ جلسو ں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔
واضح رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے اپنے کا میاب دورہ دیامر کے بعد ضلع سکردو بلتستان ریجن کے دورے پر بھی جہان راستے میں حراموش اور روندو کے عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے عملی کام کی تعریف کرتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ایک ہیں اور اپنے حقوق کے حصول میں کسی قسم کی سودے بازی نہیں کر ئینگے ۔ایکشن کمیٹی کے ممبران نے عوام سے تائید کی کہ وہ بہت جلد چارٹر ڈ آٖف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کرانے کی صورت میں گلگت بلتستان سطح پر مشترکہ دھرنے دئیگی تو حراموش اور روندو کے عوام نے ایکشن کمیٹی کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے دھر نوں میں مکمل شامل ہونے کا اعلان کیا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button